لندن پولیس چیف کریسیڈا ڈک نسل پرستی سمیت سکینڈلز سامنے آنے پر مستعفی

Feb 12, 2022

لندن(این این آئی) لندن پولیس چیف کریسیڈا ڈک عہدے سے مستعفی ہو گئیں، انہیں نسل پرستی سمیت دیگر الزامات کا سامنا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق کریسیڈا ڈک نے کئی سکینڈل سامنے آنے کیبعد استعفی دے دیا ہے، ان پر الزام تھا کہ وہ نسل پرستانہ ذہن رکھتی ہیں جس کے باعث پولیس کو ثقافتی مسائل کا سامنا رہا جبکہ برطانیہ میں نسل پرستی پروان چڑھی، ایک پولیس آفیسر کے ہاتھوں خاتون کا قتل بھی استعفے کی وجہ بنا، قتل پر احتجاج کے دوران خواتین سے نازبیا سلوک کیا گیا۔مئیر لندن صادق خان نے الزامات کی رپورٹ کے بعد پولیس چیف پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

مزیدخبریں