اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان ذوالفقار بدر نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ چند روز مختلف شہروں میں پڑائو کیا جائیگا، پھر اسلام آباد کیلئے پہنچیں گے، پیپلزپارٹی لانگ مارچ کے بعد اسلام آباد میں جلسہ کر کے اپنے مطالبات پیش کریگی، لانگ مارچ کے متعلق خطابات، پڑاؤ اور حکمت عملی کیلئے کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں، عمران خان کو نقلیں اتارنا زیب نہیں دیتا، اگر وہ ایسا چاہتے ہیں تو پھر وزیراعظم کی کرسی چھوڑ کر تھیٹر جوائن کر لیں، وزارت خارجہ ناکام ہو چکی ہے، شاہ محمود قریشی کو نااہلی کی وجہ سے سرٹیفکیٹ نہیں دیا گیا۔
پیپلزپارٹی لانگ مارچ کے بعداپنے مطالبات پیش کرے گی، ترجمان بلاول
Feb 12, 2022