لاہور(نیوزرپورٹر) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ بھارتی افواج بندوق اور گولی کی طاقت سے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتی، انشااللہ آج نہیں تو کل ضرور کشمیر بنے گا پاکستان۔گورنر پبجاب چودھری سرور نے ممتاز کشمیر ی لیڈر مقبول بٹ کے یوم شہادت پر پیغام میں کہا کہ شہداکی عظیم قربانیاں تحریک آزادی کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں، کشمیری شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج دہشت گرد تنظیم بن کر بے گناہ کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے، وزیر اعظم کشمیریوں کے سفیر اور ہر پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، شہیدوں کا مشن ہر قیمت پر پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔چودھری سرور کا کہنا تھا کہ تحریک آزادی کشمیر ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط اور فعال ہو رہی ہے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیری اور پاکستانی ایک دوسرے سے جدا نہیں، اقوام متحدہ کو کشمیریوں پر ہونیوالے مظالم پر خاموشی ختم کرنا ہوگی۔
بھارتی افواج بندوق کی طاقت سے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتی: چودھری سرور
Feb 12, 2022