کراچی (نیوز رپورٹر) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں جمعہ کو پیپلز پارٹی کے رکن جام شبیر علی کی جانب سے ایک تحریک التوا پیش کی گئی جوملک کی معاشی پالیسیوں پر آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن سے متعلق ہے ۔تحریک التواپر بدھ کو ایوان میں بحث ہوگی۔ایوان کی کارروائی کے دوران سندھ پبلک پروکیورمنٹ ترمیمی بل بھی سندھ اسمبلی میں پیش کیا گیا جسے اسپیکر نے مزید غور کے لیے قائمہ کمیٹی قانون کے سپردکردیا۔قائمہ کمیٹی قانون ایک ہفتے میں سندھ پبلک پروکیورمنٹ بل پر سفارشات پیش کریگی ۔ایوان میںسندھ سرچ کمیٹی ایکٹ بھی پیش کیاگیااس ایکٹ کو مزید غور کے لیے قائمہ کمیٹی کو ارسال کردیا گیا ہے ۔سندھ سرچ کمیٹی ایکٹ پر قائمہ کمیٹی ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کریگی ۔ایوان کی کارروائی کے دوران سندھ فنڈ مینجمنٹ ہاوس بل ایوان میں پیش کیا گیا اسے بھی قائمہ کمیٹی کے سپردکردیا گیا ہے ۔