عمران کا انصاف اور میرٹ شہباز شریف کو جیل بھیجنا ہے: مریم اورنگزیب 

اسلام آباد (نا مہ نگار) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا بدقسمتی یہ ہے کہ ملک کو عمران خان کی جانب سے پیداکردہ خمیازہ بھگتنا پڑا، اس کی قیمت پاکستانی عوام ادا کررہی ہے، وزیراعظم عمران خان کا انصاف اور میرٹ شہبازشریف کو جیل بھیجنے پر مبنی ہے، ہر تقریر نواز شریف اور شہبازشریف سے شروع اور ان پر ہی ختم ہوتی ہے، وزیراعظم کا دفتر عوام کیلئے استعمال ہوتا تو آج حالات مختلف ہوتے،کاغذ لہرانے والے شہزاد اکبر کو عبرت کا نشانہ بنا دیا گیا، وزیراعظم ہائوس سے بھتہ خوری کانیٹ ورک چلتا ہے، ڈیوڈروز کو بلا کر جھوٹی خبر چھپوائی گئی، ڈیل میل نے تسلیم کیا کہ کوئی ثبوت نہیں تھا۔ جمعہ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہر قانون کو توڑ مروڑ کر شہباز شریف پر الزام لگانے کی کوشش کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن