غربت  کے خاتمہ اور معیار، صحت و تعلیم  کے لیے اقدامات کر رہے  ہیں،مراد علی شاہ

Feb 12, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر)  وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت مسائل  کے حل کے لیے بھرپور کام کررہی ہے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ    سے  یونائیٹڈ  نیشن ڈیولپمنٹ  پروگرام (یو این ڈی پی) کے وفد نے  ملاقات کی۔ ملاقات میں سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ گولز 2022-2030ا کے حوالے سے  پالیسی اور پلاننگ پر غور کیا گیا جبکہ اجلاس کو بتایا گیا کہ سندھ حکومت نے ایس ڈی جیز  پر عملدرآمد  کرانے کے لیے  پی اینڈ ڈی  ڈپارٹمنٹ  میں یونٹ  قائم کیا ہے۔ ایس جی ڈیز پر عملدرآمد کرانے کے لیے  594 ملین روپے  مختص  کیے گئے ہیں جبکہ سندھ میں 17 سیکٹرز  میں ایس جی ڈیز  پرعملدرامد  کیا  جائے گا۔  وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ  ان مقاصد  کو حاصل  کرنے کے لیے متعلقہ  ادارے پی اینڈ ڈی  کی رہنمائی  میں کام کررہے ہیں، سندھ حکومت  اپنے پارٹنرز کے ساتھ عوام کی ہر سطح پر بہتری  کے لیے کوشاں ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سب سے بڑا چیلنج غربت  کا خاتمہ، اچھی صحت،  معیاری تعلیم اور صاف پانی  کی فراہمی ہے جبکہ سندھ حکومت ان مسائل  کے حل کے لیے بھرپور  کام کررہی ہے۔  یو این ڈی پی  کے ریزیڈنٹ ری پریزنٹیٹیو  نے وزیراعلی سندھ  کو یقین دلایا  کہ وہ سندھ حکومت  کے ایس ڈی جیز  کی امپلیمنٹیشن  کے لیے بھرپور  سپورٹ کریں گے۔ ملاقات میں  وزیراعلی سندھ  کے ساتھ وزیر سوشل ویلفیئر  ساجد  جوکیو، وزیراعلی سندھ کے مشیر قانون  مرتضی وہاب ، پارلیمنٹری   سیکریٹری  برائے صحت  قاسم سومرو ، کنوینر  پارلیمنٹری ٹاسک فورس  پیر مجیب ، سیکریٹری خزانہ  ساجد جمال ابڑو، چیف اکنامسٹ  پی اینڈ ڈی  اصغر  میمن  اور دیگر  متعلقہ افسران شریک تھے۔

مزیدخبریں