لاہور (خصوصی نامہ نگار) بھارت ریاست کرناٹک میں غنڈوں کے جئے شری رام کے نعروں کے ہجوم میں اللہ اکبر کا نعرہ لگانے والی مسلم لڑکی مسکان کی جرات و بہادری پر اسے سلام پیش کرتے ہیں‘ مسلمان بیٹی نے ثابت کر دکھایا کہ مسلمان صرف اللہ سے ڈرتے ہیں، مودی سرکار کی جانب سے کرناٹک میں حجاب پر پابندی کا عمل نہایت شرمناک اور چھوٹی سوچ کا ثبوت ہے، بھار ت میںاقلتیں محفوظ نہیں، مسلمانوں کو تشدد کا بدترین نشانہ بنایا جارہا ہے، عالمی طاقتیں بھارت کی جنونیت کیخلاف آواز بلند کریں، کشمیر کی آواز بن کر کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلانا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے، کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی کا اقوام متحدہ نوٹس لے۔ ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین حضرت امیر ملت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی کا بھارت مسلمانوں کیلئے غیر محفوظ بن چکا ہے، مسلمانوں پر مظالم کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل گائے کے ذبیحہ کرنے کے الزام میں بھارت کے مختلف علاقوں میں متعصب ہجوم مسلمانوں کو آگ میں بھی جلا چکا ہے۔
مسکان نے ثابت کر دکھایا، مسلمان صرف اللہ سے ڈرتے ہیں: منور جماعتی
Feb 12, 2022