اوچ شریف (نمائندہ نوائے وقت) 141ملکوں کی سیروسیاحت کی ہے پاکستانیوں کی محبت مہمان نوازی کبھی نہیں بھلا سکوں گا،ان خیالات کا اظہار سوئزر لینڈ سے آنے والے 62سالہ ریٹائرڈ ٹیچر سیاح مارک نے اوچ شریف آنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا ملکوں کی سیر و سیاحت کا شوق ہے پاکستان میری سیر و سیاحت کا 141واں ملک ہے لیکن سب سے زیادہ لوگ مجھے پاکستان کے اچھے لگے ہیں محبت مہمان نوازی پاکستانیوں کی کبھی بھی نہیں بھلا سکوں گا پاکستان آنے سے مجھے کوئی پریشانی مشکلات نہیں ہوئی ہے زبان سمجھنے کی صرف مشکل ہوئی ہے پاکستان میں جہاں گیا ہوں لوگوں نے عزت کی ہے جو چیز کھانے پینے کی خریدتا ہوں اکثر مجھ سے پیسے نہیں لیتے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان واحد ملک جہاں میرا خرچہ کم ہو رہا ہے ،انہوں نے کہا میں نے 141ملکوں کی سیر و سیاحت کی ہے لیکن سب سے زیادہ پاکستانی اچھے ثابت ہونے پر آئندہ اپنی بیوں اوردو بچوں کے ساتھ پاکستان کی دوبارہ سیر و سیاحت کا فیصلہ کیا ہے پاکستان اوریہاں کی عوام کو بہت پسند کر کے جا رہا ہوں ،بعد ازاں 62سالہ ریٹائرڈ ٹیچر سیاح مارک نے اوچ شریف کے تاریخی مقامات بھی دیکھے