گردوں کے عارضہ میں مبتلا جنرل ہسپتال کی ہیڈ نرس نصرت علی محمد وفات پا گئی

لاہور(نمائندہ خصوصی)جنرل ہسپتال میں تعینات 45سالہ ہیڈ نرس نصرت علی محمد گردوں کے عارضہ میں مبتلاہونے کے باعث  رضائے الٰہی سے انتقال کر گئی۔ مرحومہ کے ایل جی ایچ سے ڈائیلاسز ہو رہے تھے۔علاوہ ازیں پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے ہیڈ نرس کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحومہ کی پیشہ وارانہ خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیماری کے باوجود دکھی انسانیت کی خدمت کرتی رہیں جو دیگر نرسز کیلئے ایک روشن مثال ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پسماندگان کو صبر و جمیل عطا فرمائے اور مرحومہ  کے درجات بلند کرے آمین۔

ای پیپر دی نیشن