کوٹ ادو (خبرنگار) ڈگری کے مقدمہ میں ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے جانے والے بیلف کو ملزم کے ساتھیوں نے دھر لیا، ملزم چھڑاکر فرار،عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کر لیا گیا،اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی موضع راؤ بیلہ شرقی کی رہائشی مسماۃآفرین ہاشمی بنام سید علی المرتضی کے مقدمہ بعدالت عبدالمنم سول جج اجراء ڈگری کے حکم پر بیلف محمد رمضان نے مسماۃ آفرین ہاشمی کے بھائی سعد بخاری کی نشاندہی پر سید علی المرتضیٰ کو گرفتار کیا تو اسی اثنا میں ملزم کے دیگر ساتھیوں کاظم شاہ، شاکر الرحمنٰ 3نامعلوم نے بیلف پر مکوں گھونسوں کی بارش شروع کردی اور اس سے ملزم سید علی المرتضیٰ کو چھڑا کر بھاگ گئے، پولیس تھانہ محمود کوٹ نے عدالت کے حکم پر سید علی المرتضیٰ سمیت کاظم شاہ، شاکر الرحمٰن اور 3نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔