لاہور(خصوصی نامہ نگار )امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بندہ مومن کا قلب خاص اہمیت کا حامل ہے کہ یہاںپر کیفیات محمد الرسول اللہ ؐ کا نزول ہوتا ہے۔ جب بندہ ان کیفیات کا حامل ہو تو ا س کی زبان سے نکلا ہوا لفظ اور دل کی گہرائی سے اُٹھنے والے جذبات ایک جیسے ہوتے ہیں۔اپنے دل کوخالص اتباع رسالت ؐ اور خشوع و خضوع میں ڈھالنے کیلئے کیفیات قلبی کا حصول انتہائی ضروری ہے اس کے بغیر بندے کے قول و فعل آپس میں مطابقت نہیں رکھتے نہ رکھ سکتے ۔
بندہ مومن کا قلب خاص اہمیت کا حامل کیونکہ کیفیات محمد ؐؐ کا نزول ہوتا ہے:امیرعبدالقدیر اعوان شیخ
Feb 12, 2022