لاہور(سپیشل رپورٹر) آرٹس کونسل الحمراء میں وائس آف الحمراء کیلئے آیڈیشن کا آغاز ہو گیا ہے۔افتتاحی تقریب میں ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے نوجوان گلوکاروں کو بھرپور اعتماد دیتے ہوئے کہا کہ وائس آف الحمراء کا مقصد نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا موقع دینا ہے۔ مقابلہ میں میرٹ و شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ الحمراء کے پلیٹ فارم پر آنا بڑی اچیومنٹ ہے۔ وائس آف الحمراء میں 100سے زائد نوجوان آیڈیشن دیا۔ سیمی فائنل کیلئے 20آرٹسٹ منتخب ہونگے۔ وائس کا الحمراء کا فائنل آج بروز ہفتہ کو ہوگا۔