لاہور (خصوصی نامہ نگار)ورلڈپاسبان ختم نبوت کے امیرپیرسلمان منیرنائب اُمرا مولانا محمدالیاس چنیوٹی (ایم پی اے)،پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری، شیخ محمدنعیم بادشاہ ناظم اعلیٰ علامہ محمدممتازاعوان و دیگر نے کہاکہ اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ اہم دینی فریضہ ہے۔ انہوںنے وطن عزیز میںفتنہ قادیانیت کی بڑھتی ہوئی ارتدادی ناپاک سرگرمیوںپرسخت احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ حکومت وقت امتناع قادیانیت ایکٹ پرمکمل ومؤثرطورپرعملدرآمدکرائے جو اس کادینی وآئینی فریضہ ہے۔ قادیانی فتنہ کی اسلام وآئین مخالف سرگرمیاںبڑھ چکی ہیںجس سے غیورمسلمانوں کے اندرشدیدبے چینی واضطراب بڑھ رہاہے جوکسی بہت بڑی دینی تحریک کاروپ دھارسکتاہے ۔ انہوںنے مطالبہ کیاکہ قادیانی فتنہ کی اسلام وآئین مخالف سرگرمیاںروکی جائیںاورقادیانی گروح کوآئین وقانون کاپابندھ بنایاجائے۔ بصورت دیگراس ضمن میںحالات کے ابترہونے کی تمام ترذمہ داری قادیانی گروح اورقادیانی نوازحکومت پرہی عائدہوگی۔