لاہور (خصوصی نامہ نگار) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈ اکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ دنیابھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کانوٹس لے۔ حجاب مسلمان عورت کا فخر اور ایمان کا حصہ ہے جس پر پابندیاںلگائی جا رہی ہیں۔ ہندو انتہاء پسندوں نے مسلمانوں، سکھوں ، عیسائیوں اور نچلی ذات کے ہندوئوں کا جینا حرام کررکھا ہے۔بھارت میںاقلیتوںکو نا صرف ان کے بنیادی حقوق سے محروم کیا جارہاہے بلکہ ان کی مذہبی رسومات پر بھی پابندیا ں عائد کی جارہی ہیں۔ کرناٹک ریاست میں مسلم طالبہ مسکان خان کیساتھ پیش آنے والے واقعہ نے بھارت کامکروہ چہرہ دنیا کے سامنے واضح کردیا ہے۔ ان خیالات کااظہار گزشتہ روزاجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علاوہ ازیںمعروف کالم نویس، ادیبہ بشریٰ رحمان کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ رحمان کی علمی و صحافتی خدمات قابل ستائش ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل سے نوازے ۔آمین