ملتان( سماجی رپورٹر )جماعت اہلسنت پاکستان کے سابق مرکزی صدر سید دیوان آل سیدی اجمیری گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے راولپنڈی میں انتقال کر گئے. ان کی نماز جنازہ آج گلشن سلطان الہند راولپنڈی میں ادا کی گئی. جس کے بعد انہیں گلشن سلطان ہند میں سپرد خاک کر دیا گیا. جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی امیر علامہ سید مظہر سعید کاظمی مرکزی ناظم اعلی، پیر خالد سلطان قادری، حاجی محمد حنیف طیب، ڈاکٹر حمزہ مصطفائی، پیر سید خلیل الرحمٰن شاہ، علامہ محمد فاروق خان سعیدی، علامہ سید محمد رمضان شاہ فیضی، پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری اور دیگر رہنماؤں نے نے حضرت دیوان آل سیدی اجمیری کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی اجمیری کے اس خانوادے نے تحریک پاکستان میں بھرپور کردار ادا کیا دیوان صاحب کی وفات سے ملک ایک عظیم روحانی پیشوا سے محروم ہوگیا ہے مشترکہ بیان میں حضرت دیوان صاحب کے لیے دعائے مغفرت اور پسماند گان سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ۔
تحریک پاکستان کے کارکن سید دیوان آل سیدی اجمیری سپرد خاک علماء و مشائخ کا خراج عقیدت
Feb 12, 2022