میاں چنوں ( خبر نگار،نمائندہ نوائے وقت) غیرت کے نام پربہن،معمولی تلخ کلامی پرنوجوان قتل تفصیلات کے مطابق چک نمبر 101 پندرہ ایل میں وسیم سپرا ولد اشرف سپرا نے غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے اپنی بہن( س ) کوقتل کردیا۔پولیس تھانہ چھب کلاں موقع پر پہنچ گئی ملزم فرار ہوگیا۔ جبکہ چک نمبر 132 سولہ ایل میں چند روز قبل چچی کی وفات کے موقع پر کفن دفن کے معاملے پر معمولی تلخ کلامی شدت اختیار کرگئی،جس پر چار ملزمان نے سگے بھائیوں پر خنجروں اور تیز دار آلے سے حملہ کر دیا،جس سے نعمان گجر نامی نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت میں ملتان نشتر ہسپتال ریفر کردیا گیا،ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔