وہاڑی (کرائم رپورٹر ) سینیٹر رانا محمود الحسن نے کہا کہ تمام نفرتوں ، لسانیت اور عصبیت سے بالاتر ہوکر صوبہ جنوبی پنجاب سرائیکستان بنانے کی کوشش کر رہا ہوں اگر بلوچوں کو بلوچستان ،پٹھانوں کو خیبر پختونخواہ اور سندھیوں کو سندھ مل سکتا ہے تو جنوبی پنجاب کے سرائیکیوں کو کیوں محروم رکھا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ تبدیلی تعلیم سے ہی ممکن ہے کنٹینرز پر چڑھنے سے تبدیلی نہیں آسکتی ہم نے ملتان میں یونیورسٹیوں کا جال بچھایا ہے جس سے ہمارے بچے مستفید ہورہے ہیں آنے والے دور میں مسلم لیگ ن وہاڑی میں میڈیکل کالج کے قیام ، صحت کی سہولیات اور متعدد یونیورسٹیوں کا ارادہ رکھتی ہے انہوں نے عوام سے کہا کہ میں اس وقت تمہارے لئے صوبہ جنوبی پنجاب سرائیکستان کا کیس لڑ رہا ہوں اگر اسلام آباد کی طرف مارچ کروں تو میرا ساتھ دیں اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے ہمارے لئے صوبہ ازحد ضروری ہے اپنے خطے کے لوگوں کی محرومیوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں جس کیلئے عوام کا ساتھ درکار ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہاڑی ملتان روڈ اپنی بے بسی کی داستان سنا رہا ہے جس سے لوگوں کا کاروبار متاثر ہونے کے ساتھ قیمتی جانوں کا ضائع بھی ہورہا ہے اس وقت صوبہ جنوبی پنجاب کا معاملہ سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی میں بحث کیلئے رکھ دیا گیا ہے جسے بہت جلد پایا تکمیل تک پہنچایا جائے گا تقریب میں میزبان راو ذوالفقار علی معصومی کی جانب سے معززین کو اجرک کے تحفے دیئے گئے بعد ازاں انہوں نے مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا آخر میں شرکاء کو پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا رانا قاسم رشید معصومی، امیدوار ایم این اے رانا صغیر احمد گڈو ، رانا فخر اسلام ،راو اقبال ٹھاکر ، راو ندیم ،راو ڈی سی ٹھاکر ،شفیق بھٹی، اقبال بھٹہ،میاں عاصم مختار بورانہ ،راو محمد عثمان ،رانا افتخار علی انجم، راو سعید ایڈووکیٹ ،رانا عابد محمود ،تاج محمود پیرزادہ ،اقبال بھٹہ، چوہدری محمد سلیم، راو محمد عثمان، راو تصور ایڈووکیٹ ، ملک ریاض بھٹہ سمیت مختلف برادریوں اور راجپوت برادری کے سربراہوں سمیت سینکڑوں شہری شریک ہوئے ۔
لسانیت سے بالاتر ہو کر صوبہ جنوبی پنجاب کیلئے کوشاں ہوں‘ سینیٹر محمود الحسن
Feb 12, 2022