لاہور(اپنے نامہ نگار سے)لاہورہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس شاہد کریم نے صوبائی دارالحکومت میں کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر کیلئے ایل ڈی اے کی پالیسی کے خلاف دائر درخواست پرپنجاب حکومت اور ایل ڈی سے 2 ہفتوں میں تحریری جواب طلب کر لیا ہے ،درخواست گزار شہری وقاص بٹ کی طرف سے موقف اختیارکیا گیاہے کہ ایل ڈی اے نے لاہور میں کثیرالمنزلہ عمارتوں کے لئے 2019 میں پالیسی بنائی، پالیسی کے تحت کثیرالمنزلہ عمارت بنانے کیلئے قانونی طریقہ کار وضع کیا گیا، قانونی طریقہ کار کے تحت کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر سے پہلے عوامی شنوائی اور دیگر تقاضے لازمی قرار دیئے گئے، ایل ڈی اے اپنی پالیسی پر عملدرآمد کروانے میں ناکام نظر آ رہا ہے، ایل ڈی اے کی ملی بھگت سے لاہور میں قانون کے خلاف کثیرالمنزلہ عمارتیں تعمیر ہو رہی ہیں، کثیرالمنزلہ عمارتوں کیلئے ایل ڈی اے کی پالیسی آئینی حقوق کے بھی خلاف ہے، لاہور میں قانون سے ہٹ کر کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیرات روکنے کا حکم دیا جائے، عدالت سے استدعاہے کہ کثیرالمنزلہ عمارتوں کیلئے ایل ڈی اے کی پالیسی کو غیرآئینی قرار دیا جائے۔
ہائیکورٹ ،کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر کیخلاف درخواست پرفریقین سے جواب طلب
Feb 12, 2022