لاہور(نامہ نگار)پاکستان سپر لیگ کے لاہور قلندز اور ملتان سلطان کے قذافی اسٹڈیم میں میچ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھی۔سی سی پی او فیاض احمد دیو نے پولیس افسران کو فول پروف سکیورٹی انتظات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔سی سی پی او لاہور نے کہا ہے کہ لاہور پولیس ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں، شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔پی ایس ایل کے لئے پہلے سے زیادہ مربوط سکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے۔ آٹھ ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان سکیورٹی پر تعینات ہوتے ہیں،لاہور پولیس شہر میں انٹرنیشنل سپورٹس کے فروغ کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے،سکیورٹی انتظامات پر عملدرآمد کے لئے ضلعی انتظامیہ، سیف سٹیز اتھارٹی، اور دیگر اداروں سے مکمل رابطہ میں ہیں۔