وزیراعظم نے 14ویں سائوتھ ایشین گیمزکی منظوری دیدی

Feb 12, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے پاکستان میں ہونے والے 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز (ایس اے جی) 2023 سے متعلق پہلے سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ پی او اے کے صدر نے اپنی بریفنگ میں کمیٹی کو بتایا کہ وزیراعظم نے 14ویں SAG-2023ء کی منظوری دیدی ہے اور پی او اے نے میگا ایونٹ کے انعقاد کی تیاری کے لیے ایک ورکنگ کمیٹی تشکیل دی ہے۔

مزیدخبریں