اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) غیر ملکی لڑکی کو غیر ملکی بزنس مین نے اپنے گھر میں زیادتی کا نشانہ بنادیا تھانہ کوہسار پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا،پولیس نے ملزم کے گھر سے بھاری تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کر لیامدعیہ(ع) جو خود بھی غیر ملکی ہے اس نے تھانہ کوہسار میں درخواست دی کہ وہ چینی شہری CAOWEI کے ساتھ جس کا امپورٹ و ایکسپورٹ کا کام ہے دو سال سے کام کر رہی تھی مدعیہ بقایاجات کے سلسلے میں گزشتہ رات ملزم کے گھرواقع سیکٹر ایف سیون ون سٹریٹ نمبر37 میں گئی ملزم اسے زبردستی اپنے گھر کے اندر لے گیا اور اس کے ساتھ زیادتی کی پولیس نے مقدمہ درج کرکے اسے گرفتارکرلیاجس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس کے گھر پر اسلحہ بھی موجود ہے جس پرپولیس ٹیم نے ملزم کے گھر سے بغیر لائسنس 3 عدد آٹو میٹک رائفلیں، ایک عدد 9mmپستول اور سینکڑوں گولیاں بر آمد کرلی گئیں پولیس نے ملزم کے خلاف غیرقانونی اسلحہ کا الگ مقدمہ درج کرلیا۔