اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) نو سر بازوں نے شہری کو لاکھوں روپے سے محروم کر دیا،تھانہ رمنا کو محمد عابد نے بتایا کہ جی الیون مرکز میں 3لاکھ 50ہزار روپے بنک میں جمع کرانے جا رہا تھا کہ دو افراد ملے تو اچانک ایک بزرگ شخص آیا جس روتے ہوئے کہا وہ سمارٹ لڑکا میرے پیسے لے کر جا رہا ہے ہم لوگ بیٹھ گئے اسی اثناء میں ایک اور شخص آ گیا جس نے کہا کہ میں پولیس ملازم ہوں تم سب نے فرادڈکیا ہے جنہوں نے میری رقم لی اوروہاں سے رفو چکر ہوگئے ۔