راولپنڈی(محبوب صابر) ضلع راولپنڈی کی سول اور فیملی عدالتوں نے رواں سال کے پہلے ماہ جنوری میں خلع، خرچہ نان نفقہ، جانشینی، سول دیوانی ، اجراء ڈگری، فوجداری اور متفرق 7324 فیملی کیسوں کے فیصلے کئے، رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ ضلع راولپنڈی میں قائم سول اور فیملی عدالتوں نے 777فیملی جن میں خلع، خرچہ نا نفقہ اور سامان جہیز واپسی کے دعوے تھے ، 2107سول دیوانی جو زمینوں سمیت دیگر حوالوں سے متعلق تھے، 125جانشینی کے تھے ، عدالتی احکامات کی عمل نہ کرنے پر 233اجراء ڈگری کے دعوے دائر کئے گئے جن کا فیصلہ کیا گیا،مختلف تھانوں میں درج مقدمات کے متعلق 1773 فوجداری اور 2094متفرق کیسوں کے فیصلے کئے گئے۔