راولپنڈی( جنرل رپو رٹر ) مسلم لیگ ن کے رہنماوممبر کینٹ بورڈراولپنڈی وارڈ3ارشدمحمودقریشی نے کہا ہے کہ گرمیوں کی آمد سے قبل نہروں کی صفائی کی وجہ سے عوام کوپانی کی کمی کاسامنا کرنا پڑرہا ہے لوگ پانی احتیاط کیساتھ استعمال کرتے ہوئے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں تاکہ کینٹ کے علاقوں میں پانی کی کمی پوری کی جاسکے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے 14 تا21 فروری خانپورڈیم کی بائیں نہرکی صفائی کیوجہ سے کینٹ کے علاقوں میں پانی کی سپلائی میں کمی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔