کورونا نے لاہور میں بھی پی ایس ایل کا پیچھانہ چھوڑا 

Feb 12, 2022

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی کے بعد اب لاہور میں بھی پی ایس ایل کے کھلاڑیوں میں کورونا کیسز رپورٹ ہونا شروع ہوگئے۔  پاکستان سپرلیگ کی فرنچائز کراچی کنگز کے کھلاڑی عمران جونیئر کا لاہور میں کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا   جس کے کراچی کنگز نے محمد عمران جونئیر کی جگہ میرحمزہ کو ٹیم میں شامل کرلیاہے ۔ ذرائع کے مطابق کراچی کنگز کے عمران جونئیر کوویڈ 19پازٹیو رپورٹ آنے پر اس وقت آئسولیشن میں ہیں اور اسی وجہ سے ٹیم میں ان کی جگہ امیر حمزہ کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اس سے قبل انجری کا شکار محمد الیاس کی جگہ عثمان شنواری کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا، جبکہ کراچی کنگز کو رواں سیزن میں اسٹار فاسٹ بولر محمد عامر کی بھی خدمات حاصل نہ ہوسکی۔مسلسل انجریز کے باوجود کراچی کنگز پی ایس ایل سیون کے بقیہ میچز میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے لئے پرعزم ہے، متعدد کھلاڑیوں کے ان فٹ ہونے کے باوجود کنگز کے کپتان بابراعظم کو یقین ہے کہ آنے والے میچز میں ٹیم بہترین کھیل پیش کرے گی۔  لاہور میں اتوار کو کراچی کنگز پشاور زلمی کے خلاف میدان میں اترے گی۔  واضح رہے کہ  اس سے قبل کراچی میں ہونے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے پہلے مرحلے میں مختلف ٹیموں کے کھلاڑیوں کو کورونا کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ پی سی بی نے بائیو سیکیور ببل توڑنے اور کورونا پروٹوکول کی خلاف ورزی پر امپائر کو سخت سزا بھی سنائی تھی۔

مزیدخبریں