کراچی (نیوز رپورٹر) بانیان پاکستان کی اولادوں کی سرگرم سماجی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے بانی و چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی آزادی کی تحریک کے ممتاز کشمیری رہنما محمد مقبول بٹ شہید کے 38 ویں یوم شہادت پر ان کی عظمت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبول بٹ شہید تحریک آزادی کشمیر کے ہیرو ہیں کشمیر کی آزادی کے لئے ان کی عظیم قربانی نے آزادی کے پروانوں میں نئی روح پھونک دی ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے بدترین مظالم کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتے ہیں کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوکر رہے گا اور کشمیری عوام اپنا بنیادی حق لے کر رہیں گے انہوں نے مزید کہا کہ مودی سرکار مسلم دشمنی میں اندھی ہوچکی ہے اور کشمیری مسلمان عورتوں سمیت بھارت کے اندر بھی مسلمان عورتوں پر تشدد کررہی ہے مگر اس کے باوجود عالمی برادری خاموش ہے جو پریشانی کی بات ہے تاہم بھارت کی مسلمان لڑکی مسکان نے نعرا تکبیر بلند کرکے مودی سرکار کے خلاف نئی تحریک پیدا کردی ہے جس پر مسکان کی ہمت کو سلام ہے۔
مقبول بٹ شہید تحریک آزادی کشمیر کے ہیرو ہیں۔ اسلم فاروقی
Feb 12, 2022