دشمن قوتیں پاکستان کوکھوکھلاکرنے کی سازشوں میں مصروف، سلیم ترابی

کراچی (  نیوز رپورٹر )پاکستان اور اسلام دشمن قوتیںہمیشہ سے پاکستان کوکھوکھلاکرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں مگر قائدین واکابرین اہلسنّت حنفی بریلوی نے لادینی قوتوں کا ہمیشہ مردانہ وارمقابلہ کیااور پاکستان دشمن قوتوں کے عزائم خاک میں ملادئیے۔ عوام اہلسنّت حنفی بریلوی پرجس طرح ظلم وستم کیاگیا،جبروزیادتی کا بازارگرم کیاگیاوہ کسی سے چھپاہوانہیں ہے،آج بھی عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کو دیوارسے لگانے کاعمل جاری ہے جس کی سب بڑی دلیل عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کوبنیادی حقوق سے محروم رکھناہے۔ عوام اہلسنّت حنفی بریلوی اگرمیلادشریف کا اہتمام کرکے اپنے دلوں کو سکون اور راحت کااحساس دلانے کی کوشش کرتے ہیں تو ان پر لاتعدادمشکلات کا بوجھ لادھ دیاجاتاہے،طرح طرح کے حیلے بہانوں کے ذریعے کوشش کی جاتی ہے کہ محافل میلادکے انعقادمیں رکاوٹ ڈال دی جائے۔

ای پیپر دی نیشن