پاکستان اسلام کے نام پرقائم ہوا اسلامی نظام ہی نافذہو گا، مفتی یوسف حفیظ

Feb 12, 2022

کراچی ( نیوز رپورٹر )الجماعت اہلسنّت پاکستان کے امیر مفتی ڈاکٹر شاہ محمدیوسف حفیظ محمدی نے کہاہے کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ اور شریعت محمدی کی اساس اوربنیاد ہے۔ قادیانی ختم نبوت کی انکار کی وجہ سے دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔ختم نبوت کا تحفظ در اصل آپ ﷺ کی ذات اقدس کا تحفظ ہے۔  عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیں گے لیکن حضور اکرم ﷺ کی عزت و نامو س پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے۔انہوں نے کہا قادیانی یہودونصاریٰ کے ایجنڈے پر کام کرنے والے جاسوس ہیں،قادیانی ڈاکٹر عبدالسلام نے پاکستان کے ایٹمی راز امریکہ کو دے کر پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا یہ کسی بھی صورت میں ملک کے وفادار نہیں ہوسکتے۔مفتی شاہ محمدیوسف حفیظ نے کہاکہ یہ ملک اسلام کے نام پرقائم ہوا اور اس میں محمد کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا دین ہی نافذ کیا جائے گا جب تک اسلامیان پاکستان زندہ ہیں کسی جعلی نبوت اور جعلی نبی یا اس کے پیروکاروں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ امت مسلمہ نے ہردور میں جھوٹے مدعیان نبوت کابھرپور اندازمیں تعاقب کیا ہے۔

مزیدخبریں