لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا کومل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پاکستان کیلئے تباہی کی علامت بن چکی ہے۔ تبدیلی اور سونامی قوم کا آٹا،ادویات اور چینی ہضم کرچکے ہیں۔ عمران خان کے جھوٹے خواب اور دعوے سب سیاسی نعرے نکلے ہیں۔ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو ٹکٹ لینے کیلئے امیدوار نہیں ملیں گے۔