نواب شاہ (نامہ نگار) پسند کی شادی کرنے والی عورت کوچار سال بعد قتل کردیا گیا ،ملزم فرار۔بینظیر عمرانی زوجہ نواز شریف سکنہ سانگھڑ رکشہ پر اپنے دیور کے ہمراہ زچگی کے لئے اسپتال جارہی تھی کہ باکوڑی روڈ پر گھات میں بیٹھے ہوئے چھ افراد نے رکشہ روک کر بینظیر کو رکشہ سے اتار کر بندوق سے فائر کر کے قتل کردیا اور فرار ہو گئے ،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اسپتال پہنچایا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ،مقتولہ کے دیور قاسم بگٹی نے بتایا کہ اْس کے بھائی نواز شریف بگٹی نے چار سال قبل بینظیر عمرانی سے پسند کی شادی کی تھی جس پر مقتولہ کے رشتہ دار ناراض تھے،اْس نے بتایا کہ ایک سال قبل بھی میرے بھائی نوازشریف بگٹی اور بینظیر پر اِنہوں نے فائرنگ کی تھی جس کی وجہ سے میرا بھائی زخمی ہو کر معذوری کی زندگی گذار رہا ہے۔
پسند کی شادی کرنے والی عورت کوچار سال بعد قتل
Feb 12, 2022