ننکانہ صاحب(نامہ نگار خصوصی)سماجی تنظیم ’’آواز نسواں‘‘ کی کمیونیکیشن مینجر ردا ظفر نے کہا ہے کہ خواتین کی عملی سیاست میں موثر شمولیت کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ خواتین ہی ہر پلیٹ فارم پر اپنے مسائل اور حقوق کی بات بہتر انداز میں کر سکتی ہیں، میڈیا خواتین کے حقیقی مسائل اجاگر کرنے اور ان کی عملی سیاست میں موثر شمولیت کی حوصلہ افزائی کے لئے بھرپور کردار ادا کرے۔ ’’جذبہ‘‘ پروگرام کے تحت ملک بھر میں صحافیوں کی ٹریننگ کا عمل جاری ہے جس کا مقصد انہیں صنفی حساسیت سے آگاہی فراہم کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔
خواتین کی سیاست میں شمولیت کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا:ردا ظفر
Feb 12, 2022