شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف سینئر رہنما وسابق اپوزیشن لیڈر میونسپل کمیٹی حاجی غلام نبی ورک نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت غریب عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے گراس روٹ لیول تک ترقی کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے جو اقدامات اب اٹھائے گئے ہیں ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی سٹی شیخوپورہ کو ماڈل اورخوبصورت بنانے کیلئے صوبائی وزیر میاںخالد محمودکی کوششوں اور کاوشوں کو کبھی بھی فراموش نہیںکیا جاسکتا وارث شاہ یونیورسٹی کی منظوری،ارائیانوالی پلی سے ہرن مینار انٹر چینج تک رنگ روڈ کی تعمیر ، رسول نگر انڈر پاس ، 36 واٹر فلٹریشن پلانٹس ، 10 کروڑ روپے سے سٹی شیخوپورہ کی بیوٹیفکیشن سمیت دیگر پراجیکٹس قابل ستائس منصوبے ہیں ان خیالات کااظہارانہوںنے محلہ دوسہرہ گرائونڈمیں ڈالی جانیوالی نئی واٹر سپلائی لائن کاجائزہ لینے کے دوران معززین سے گفتگو کرتے کیا۔