ملتان(خصوصی رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بوڑڈ اور کمپوٹر سائنس کے اشتراک سے انڈسٹری اور اکیڈیمیا کو لنک کرنے کے حوالے سے سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار کی صدارت رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) نے کی۔ جبکہ پاکستان سوفٹ وئیر ایکسپورٹ بوڑڈ (PSEB)کے ایم ڈی عثمان ناصر نے سیمنار میں آن لائن شرکت کی اور (PSEB) کے اغراض و مقاصد اور آئی ٹی کے حوالے سے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بتایا۔ انہوں نے کہا کے آئی ٹی انڈسٹری کے اکیڈیمیا کے ساتھ انضمام سے 2025تک آئی ٹی ایکسپورٹ 10بلین ڈالر سے تجاوز کر نے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ رضااحمد سکھیرا نے کہا کہ (PSEB)کے زیر اہتمام صنعت کی قیادت میں تربیت اور بوٹ کیمپس کے ذریعے صنعت اور تعلیم کے درمیان فرق کم کرنے کی ضرورت ہے۔
اکیڈیمیا سے انضمام ، آئی ٹی برآمدات 10بلین ڈالرتک بڑھ سکتی ہیں: عثمان ناصر
Feb 12, 2022