شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں سے ملک میں ترقی اورخوشحالی کی بجائے مسائل میں اضافہ اور تاجر برادری کو پریشانیوںسے دوچار کردیا گیا ہے اشیائے خوردونوش عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں تاجر برادری کو ریلیف دینے کی بجائے انہیں تکلیف دی جارہی ہے جو کسی زیادتی سے کم نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے کیا اس موقع پر شیخ عظیم جاوید ، اکبر علی چوہان، رانامہران فیاض ،میاںخالد عباس سمیت دیگربھی موجودتھے انہوںنے کہاکہ حکومت جلسے جلوسوں پر اپنی توانائیاں صرف کرنے کی بجائے عوام کے مسائل کے تدارک پر تمام تر توجہ مرکوز کرے اسی سے مسائل کا حل ممکن ہوگا اور قوم کو درپیش مشکلات سے نجات مل سکے گی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے معاشی حالات سنگین ہونے سے عوام کی قوت خرید ختم ہو کر رہ گئی ہے۔