لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی سجادہ نشین دربار عالیہ چورہ شریف و امیر چادر اوڑھ تحریک پاکستان الحافظ پیر سید احمد مصطفین حیدر شاہ گیلانی مجددی نے خیابان چورہ شریف لاہور میں جشن مولود کعبہ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی شیر اللہ کرم اللہ وجہہ کا نام اسلام و انسانیت دشمن قوتوں کے مقابل ہر دور میں ایمان کی حرارت اور طاقت کا مظہر ہے۔ 1965ء کی جنگ کا محاذ ہو یا موجود ہ دور میں بھارتی در اندازی حیدری نعرے محاذوں پر عساکر پاکستان کے قلب کو گرماتے اور روح کو تڑپاتے اورافواج پاکستان دشمنوں کو للکارتی نظر آتی ہیں۔