فیروزوٹواں (نمائندہ خصوصی)معروف سیاسی سماجی شخصیت شیخ عاصم مظہر نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان پر جارحیت کا ارتکاب کرنے کی جرات نہیں کرسکتی، افواج پاکستان کا مورال بلند اور پیشہ وارانہ صلاحیتیں بے مثال ہیں جنہیں چیلنج نہیں کیا جاسکتا، بھارت نے سرحدوں پر آئے روز کی کشیدگی پیدا کرنے کا رجحان نہ چھوڑا اسے ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑیگا، اپنے ایک بیان میں شیخ عاصم مظہر نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں 80 لاکھ کشمیری مشکل ترین حالات سے گزر رہے ہیں۔
پاکستانی عوام اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں:عاصم مظہر
Feb 12, 2022