بھارت میں انتہاء پسندی ، مسلم دشمنی تمام حدود پارکرچکی:جمعیت علماء پاکستان

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کے زیر اہتمام بھارت کے شہر کرناٹک میں ہندو غنڈوں اور انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمان طالبہ کے حجاب پہننے پر نہتی طالبہ مسکان خان کو ہراساں کرنے اور بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جذبات کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا ۔قائدین جمعیت علماء پاکستان اور ملک بھر کے علماء و خطباء نے بھارتی غنڈوں کی شرانگیزی کے خلاف بھرپور احتجاج اورمسلمان طالبہ کی حمایت میںخطابات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پہن کر کالج جانے والی مسکان کو حراساں کرنے اور کالج انتظامیہ کی جانب سے تعلیم یا حجاب میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے مطالبہ نے بھارت کے اسلام دشمن عزائم کوبے نقاب کردیا ہے۔ بھارت میں انتہاء پسندی اور مسلم دشمنی تمام حدود پارکرچکی ہے۔ مسلمانوں کا قتل عام روز کا معمول بن چکا ہے۔ خواتین کی عزتیں تار تار کی جارہی ہیں اور مودی حکومت انتہاء پسندوں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے جس کا اقوام متحدہ،سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کمیشن کو فوری ایکشن لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کالج کی طالبہ مسکان نے حجاب کی حرمت کو بچا کرثابت کردیا ہے کہ ظلم اور بربریت کے باوجود مسلمان خواتین حرمت اسلام کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...