دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کیساتھ کھڑے رہینگے:علماء کرام سنی تحریک

Feb 12, 2022

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان سنی تحریک کے رہنمائوں سردار محمد طاہر ڈوگر ، شریف الدین قذافی ، صاحبزادہ عبداللہ ثاقب ، غلام محی الدین جلالی ، عاصم ریاض گجر ، مفتی سلیم نقشبندی، شیخ محمد نواز قادری، قاری ریاض ہزاروی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے سفر میں پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہینگے۔ دہشتگردوں کی باقیات کو ختم کرکے ہی پائیدار امن کے قیام کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ مسکان خان نے بھارت کے مسلمانوں میں جرأت کی راہ ہموار کردی۔ بھارت کے شہر شہر اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھا۔مسلم ممالک کے سربراہان مسکان بیٹی کی طرح جرأ ت کا مظاہرہ کریں تو مقبوضہ کشمیر آزاد اور دنیابھر کے مسلم محفوظ ہوجائینگے۔ مسکان خان نے جنونی ہندوئوں کے سامنے اللہ اکبر کا نعرہ لگاکر باطل قوتوں کے ضمیروں کو جھنجھوڑ دیا ہے۔ حجاب کرنا اسلامی اور ہند کی قدیمی ثقافت ہے جنونی ہندو تعصب پر مسلم خواتین وبچیوں کو پریشان کررہے ہیں۔ بھارتی عدلیہ آزاد نہیں ہے۔ جنونی ہندوؤں کی سوچ پر سپریم کورٹ آف انڈیا کے فیصلے اسلام دشمنی پر مبنی ہوتے ہیں۔ اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں نے جنونی ہندوئوں کے خلاف ایکشن نہیں لیا تو اس کے بھیانک نتائج ہونگے۔ مودی حکومت انتہاپسند ہندوئوں کو کی مکمل سرپرستی کررہی ہے جو اقلیتوں کو تشدد کا نشانہ اور انسانیت سوز مظالم کرتے ہیں۔ 

مزیدخبریں