بچوں کو سرجری کے بعد اضافی نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے:وی سی نشتریونیورسٹی 

ملتان(خصوصی رپورٹر) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے گزشتہ روز نشتر ہسپتال شعبہ پیڈیاٹرک سرجری کا دورہ کیا اور امراض اطفال اور جراحی کے حوالے سے دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہیں بچوں کے مختلف امراض کے لیے جراحی سمیت فراہم کردہ دیگر سہولیات بارے بریفننگ دی۔ وائس چانسلر نے شعبے کے مختلف تدریسی اور تربیتی سرگرمیوں کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ کلاس روم کا افتتاح بھی کیا۔ وارڈ میں داخل بچوں کی عیادت کی۔اس موقع پران کا یہ بھی کہنا تھا کہ بچوں کو سرجری کے بعد اضافی نگہداشت اور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے، اس حوالے سے انہوں نے  اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی بھی کرائی۔

ای پیپر دی نیشن