سائنس دانوں نے رہائش کا ایک اور مسئلہ حل کرتے ہوئے گرمیوں میں تپش روکنے اور سردیوں میں حرارت جذب کرنے والی سمارٹ کھڑکی تیار کر لی۔رپورٹ کے مطابق سائنس دانوں نے طویل تحقیق اور تجربات کے بعد شیشے کیلئے ایسی سمارت کوٹنگ تیار کی ہے جو گرمی میں حرارت کو روکتی اور سردی میں حرارت جذب کر کے کمرے میں منتقل کرتی ہے جس سے انسانی رہائش کا ایک بڑا مسئلہ حل ہوتا نظر آتا ہے۔ماہرین نے اس مقصد کیلئے شیشے پر چالکو گینائڈ میٹیرئل کی تہہ بچھائی ہے جو حیرت انگیز طور پر موسم کے مخالف ردعمل دیتا ہے۔ سردیوں میں یہ دھوپ سے انفراریڈ شعاعیں جذب کر کے کمرے میں منتقل کرتا ہے جس سے کمرہ گرم ہو جاتا ہے۔گرمیوں میں یہ میٹیرئل تپش کو منعکس کر دیتا ہے جس سے بیرونی ماحول سے گرمی کمرے میں نہیں جاتی اور کمرہ ٹھنڈا رہتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق گرمیوں میں کمرے کا درجہ حرارت تیسرے حصے تک کم کیا جا سکتا ہے۔اس طریقے کی مدد سے توانائی کا مسئلہ بھی حل ہو سکے گا، مروجہ ائیرکنڈیشننگ نظام کی بجائے اس کے ذریعے بجلی کی بچت ہو گی اور شہریوں کو بلوں کی ادائیگی کی مد میں بچت سے خاصا مالیاتی فائدہ پہنچے گا۔
گرمیوں میں حرات میں کمی اور سردیوں میں بڑھانے والی سمارٹ کھڑکی تیار
Feb 12, 2022 | 13:00