برطانیہ میں لاسا بخارکے 3 کیسوں کی تصدیق، ایک ہلاک

برطانیہ میں لاسا بخار کے 3کیسز اور 1شخص کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی کی چیف میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر سوزن ہاپکنز نے میڈ یا کو بتایا کہ لاسا بخار میں مبتلا تینوں مریض افریقا کا سفر کرکے برطانیہ پہنچے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے کے دوران برطانیہ میں لاسابیماری کا یہ پہلا کیس ہے اس سے پہلے 1980سے لے کر اب تک لاسا بخار کے 8 بیرون ملک سفر سے آئے ہوئے افراد کے کیسز سامنے آئے تھے، آخری دو کیسز 2009میں سامنے آئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ برطانیہ میں لاسا بخارکے کیسز بہت کم ہیں اور یہ لوگوں کے درمیان آسانی سے نہیں پھیلتا جس کی وجہ سے شہریوں کوخطرہ بہت کم ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...