چین نے فائزر کی کوویڈ19 کی پکسلووڈ گولیاں درآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی

Feb 12, 2022 | 14:59

ویب ڈیسک

چین کے ڈرگ ریگولیٹر نے فائزر کی کوویڈ19 کی پکسلووڈ گولیاں درآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔نیشنل میڈیکل پروڈکٹس ایڈمنسٹریشن کے مطابق کھائی جانے والی پکسلووڈ گولی 2 اینٹی وائرل ادویات نرماٹریلویر اور ریٹوناویر کا مجموعہ ہے جو کوویڈ19کی ہلکی علامات والے بالغ افراد کو دی جاتی ہے جن کے شدید بیمار ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔یہ دوائی ایسے ان مریضوں کو دی جاسکتی ہے جو، مثال کے طور پر، بڑھاپے میں ہوں یا جنہیں گردوں کی دائمی بیماریاں، ذیابیطس، دل کا عارضہ اور پھیپھڑوں کی دائمی بیماریاں لاحق ہوں۔انتظامی ادارے کے مطابق، مریضوں کو ڈاکٹروں کی طرف سے تجویز کردہ دوا لینا چاہیے اور دوا کے اثرات پر پوری نظر رکھنی چاہئے۔

مزیدخبریں