کراچی کے بند پارکس کو شہریوں کیلئے کھولا جارہا ہے، مرتضیٰ وہاب

باغبان کمیٹی بنائی تاکہ فیملیاں پارکس کا خیال رکھ سکیں،میڈیا سے گفتگو

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ کراچی کے بند پارکس کو شہریوں کیلئے کھولا جارہا ہے،  پہلے کراچی کا کچرا دکھایا جاتا تھا اب کے ایم سی کی پھولوں کی نمائش کی جارہی ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ تین ماہ میں 17 پارکس کو بحال کیا گیا ، چیزیں بہتری کی طرف جا رہی ہیں، پہلے کراچی کا کچرا دکھایا جاتا تھا اب کے ایم سی کی پھولوں کی نمائش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور لاہور کو پھولوں کی وجہ سے جانا جاتا تھا، کراچی میں پھول نہیں تھے لیکن اب ہم نے اپنی نرسری کے پھولوں کی نمائش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ خامی کی نشاندہی کریں لیکن اچھے کام کی بھی پذیرائی کریں، باغبان کمیٹی بنائی تاکہ فیملیاں پارکس کا خیال رکھ سکیں۔

ای پیپر دی نیشن