تیونس کے حکام نے خطے میں بحری امن وسلامتی کیلئے پاک بحریہ کی کوششوں کوسراہا

Feb 12, 2022 | 19:38

ویب ڈیسک

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے تیونس کے دورے کے دوران تیونس کے قومی دفاع کے وزیر، بحریہ کے سربراہ اور دوسرے اعلیٰ فوجی افسروں سے ملاقاتیں کیں اور پیشہ وارانہ امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔پاک بحریہ کے سربراہ نے دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور دیا۔میزبان حکام نے خطے میں بحری امن و سلامتی کے لئے پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا۔

مزیدخبریں