ڈبلیوایچ او کی کوروناہسپتالوں میں جوڑوں کی سوزش کے مریضوں کے علاج کیلئے ایک دواکی منظوری

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے شدید متاثرہ ہسپتالوں میں زیر علاج جوڑوں کی سوزش کے مریضوں کے علاج و معالجے کے لئے ایک دوا کی منظوری دی ہے۔ایک بیان میں عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ اس دوا کی منظوری سے کم اور اوسط آمدن والے ممالک کو بھی کورونا وائرس کے علاج معالجے میں سہولت ملے گی۔سوئس دوا ساز ادارے کی جانب سے تیار کی گئی دوا TOCILIZUMAB سوزش کے خاتمے کے لئے استعمال کی جاتی ہے ، اس کے استعمال سے کورنا وائرس سے شدید متاثر مریضوں کے انتقال کر جانے کے خطرے اور ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے عرصے میں کمی ظاہر ہوئی ہے۔ادھر، ایک اور پیش رفت میں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کورونا وائرس کی پابندیوں کے خلاف ٹرک ڈرائیوروں کے احتجاج کے خاتمے کے لئے تمام ذرائع بروئے کار لانے کا عندیہ دیا ہے۔اوٹاوہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک غیرقانونی سرگرمی ہے اور اس کا اختتام ضروری ہے۔کینیڈا کا دارالحکومت پچھلے دو ہفتے سے بند ہے جہاں سینکڑوں ٹرک ڈرائیور احتجاج کر رہے ہیں اور ان سے یکجہتی کے اظہار کے لئے فرانس اور نیوزی لینڈ میں بھی ریلیاں نکالی گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن