وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا سینئر صحافی ارشاد بھٹی کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے سینئر صحافی ارشاد بھٹی کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ارشاد بھٹی کی اہلیہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا، اپنے بھائی ارشاد بھٹی اور ان کے بچوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور ارشاد بھٹی اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ 

ای پیپر دی نیشن