پہلا ٹیسٹ، بھارت کی آسٹریلیا  کو اننگز اور 132 رنز سے شکست

Feb 12, 2023

لاہور(سپورٹس ڈیسک )بھارت نے پہلے ٹیسٹ میچ میںآسٹریلیا کو اننگز اور 132 رنز سے شکست دیدی۔ ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلوی ٹیم 91 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ سٹیو سمتھ 25 اور مارنس لابوشین 17 ‘ ڈیوڈ وارنر اور ایلکس کیری 10، 10 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ روی چندرن ایشون نے میچ میں 8 وکٹیں جبکہ رویندرا جدیجہ نے 7 وکٹیں حاصل کیں۔آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں177 رنز بنا کر اآئوٹ ہو گئی تھی جبکہ بھارت نے پہلی اننگز میں 400 رنز بنائے تھے۔بھارت کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں