شاہدرہ میں 2ملزموں کی فائرنگ‘40سالہ ہومیو پیتھک ڈاکٹر قتل 


لاہور(نامہ نگار)شاہدرہ ٹاؤن میںدو ملزمان نے فائرنگ کر کے 40 سالہ ہومیو پیتھک ڈاکٹر کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ہیں۔ شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں موٹرسائیکل سواردو ملزمان نے ہومیو پیتھک کلینک پر بیٹھے ڈاکٹر اعجاز پر اندھا دھند فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی اور مقتول کی بیو ی رضیہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔مقتول بیوی رضیہ کا کہنا ہے احمد اور راشد دو لڑکے میرے خاوند کا گھر سے پتہ کرنے کیلئے آئے تھے۔ میں نے بتایا کہ میرا خاوند کلینک پر ہے۔ پھر تھوڑی دیر بعد میرے بھتیجے کو فون آیا کہ میرے خاوند کو قتل کر دیا گیا ہے۔ ملزمان نے میرے خاوند کو قتل کر کے میرے اور میرے بچوں کے ساتھ بہت ظلم کیا ہے۔ ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں تھی۔ پولیس میرے خاوند کے قاتلوں کو گرفتار کرے۔

ای پیپر دی نیشن