لاہور(نامہ نگار)موٹروے پولیس ترجمان پولیس کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور بروقت ریسپانس سے حادثات پر قابو پایا گیا ہے اور مسافروں کی جانب سے محفوظ سفرکویقینی بنانے کے باعث بھی ہدف حاصل کرنے میں کامیابی ملی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موٹرویز پر شدید دھند میں گزشتہ 12 سال میں 23 حادثات ہوئے ‘ 9 حادثات گزشتہ 2 سال میں ہوئے جبکہ موٹروے پولیس جدید تھرمل کیمروں کے استعمال اور دھند میں پھنسی گاڑیوں کو قافلوں کی صورت میں بحفاظت باہر نکالاہے۔