کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ مجھے نکال دیا تو اور بات ہے، استعفیٰ نہیں دوں گا۔ اتنا کمزور نہیں میں استعفیٰ نہیں دوں گا۔ شاید الیکشن میں حصہ نہ لوں، کافی روز سے سوچ رہا تھا کرسی پر رہوں گا یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوشواروں میں الیکشن اخراجات پر جھوٹ بولا جاتا ہے۔ الیکشن میں کوئی بھی 10 سے 15 کروڑ سے کم خرچ نہیں کرتا، تمام مسائل کا ملبہ سیاستدانوں پر ڈالا جاتا ہے۔ ووٹرز دن رات محنت کر کے ہمیں اقتدار تک پہنچاتے ہیں۔ سیاستدانوں کی کوئی تعریف نہیں کرتا جن لوگوں سے ہم ووٹ لیتے ہیں ان کو نوازنا ہوتا ہے۔ شاید غلط فیصلے ہوئے ہیں لیکن جو نظام ہے ہمیں ایسا کرنا پڑتا ہے ہمت نہیں ہاروں گا مشکلات کا سامنا کروں گا۔ میں سپریم کورٹ جا رہا ہوں, ہمیں کام کرنے نہیں دیا جا رہا۔ صوبے مضبوط ہوں گے تو ملک مضبوط ہوگا۔ سیلاب ہمارے لئے بہت بڑا امتحان تھا، سیلاب ایک ضلع میں نہیں پورے بلوچستان میں آیا تھا۔